ٹینس سٹار ثانیہ مرزاکی سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے عطیات کی اپیل

کراچی (انتخاب نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ، اب تک ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے جبکہ 1500 سے زائد افراد سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں ، ہزاروں افراد سیلاب سے زخمی ہوئے ، لاکھوں مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ، سیلاب نے3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو متاثر کیا جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور لاکھوں مویشی ہلاک ہو گئے ، فصلیں تباہ ہونے سے کئی مہینوں تک خوراک کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ دنیا میں کئی مقامات پر آفات کی آمد تباہ کن ہوتی ہے ، اللہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مشکلات کم کرے ، میں اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی کہ ہم کیا تعاون کرتے ہیں ، مگر خاموشی سے ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو ہم اپنے طور پر کر سکتے ہیں ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر ایک کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے ، ہر ایک کا مطلب بہت کچھ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں