لسبیلہ میں زراعت مکمل تباہ، متاثرین ازالے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے زراعت مکمل تباہ ہوگئی، اور متاثرہ خاندان کوئٹہ پہنچ گئے۔ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جہاں ملک بھر میں لاکھوں خاندان بے گھر، کروڑوں افراد متاثر، لاکھوں مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، وہیں سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا۔ بلوچستان میں سیلاب جہاں انسانی جانوں اور گھروں کی تباہی کا سبب بنا وہیں بڑے پیمانے پر زراعت کو بھی نقصان پہنچا، اور ضلع لسبیلہ میں تو سیلابی ریلوں نے زراعت کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ زمیندارکوئٹہ پہنچ گئے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئیں، اور نئی فصل لگانے کے قابل نہیں رہے۔
Load/Hide Comments


