بلوچستان اسمبلی اجلاس جمعرات کو سہ پہر 3بجے ہوگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس جمعرات کو سہ پہر 3بجے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کے زیرصدارت منعقد ہوگی ،اجلاس میں غیر سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی ،اجلاس میں پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے توجہ دلاﺅ نوٹس جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشہ کرنیوالے افراد کیخلاف کریک جو ایک مستحسن اقدام ہے لیکن دوسری جانب منشیات کے عادی افراد سٹی نالے سے نکل کر پورے کوئٹہ شہر میں پھیل گئے ہیں جہاں چوری کی وارداتوںمیں اضافہ ہوا ہے اس کیلئے اقدامات کئے جائیں،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی کی جانب سے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا جائیگا جس میں انہوں نے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں قلی کی خالی آسامیوں پر ٹیسٹ وانٹریو مکمل ہونے کے باوجود انکے تقرر نامے جاری نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔


