وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعزاز میں عشائیہ، اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ کھانا کھایا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے عشائیہ میں پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈز کے ہمراہ کھانا کھایا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈز کے ہمراہ کھانا کھایااوربے تکلفانہ انداز میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کی ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بز نجو نے کہا کہ سب انسان اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور برابر ہیںانسانوں میں تفریق کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتاعام عوام کے درمیان رہ کر جو خوش محسوس ہوتی ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہی بھی حاصل کر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ کو اپنے ساتھ کھانے میں شریک دیکھ کر سیکورٹی اہلکاروں کا خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں