خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سہ پہر 3 بجکر 34 منٹ پر خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں