خضدار،پولیس کی کاروائی چوری کی گئی 2 گاڑیاں برآمد ،ملزمان گرفتار

خضدار(انتخاب نیوز)سی آئی اے اور سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی خالق آباد اجتماع سے چوری کی گئی 2 گاڑیاں برآمد ملزمان گرفتارکرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزخضدار ایس ایس پی سید جاوید اقبال غرشین کی چوروں کے خلاف مہم میں سی آئی اے انچارج مقبول احمد موسیانی قائمقام ایس ایچ او سٹی عبدالرحیم چھٹہ اے ایس آئی زاہد مصطفی و دیگر اہلکاروں نے کامیاب کاروائی کرکے خالق آباد اجتماع سے چوری شدہ دو گاڑیوں کو برآمد کرکے ملزمان علی دوست اور نذیراحمد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ملزمان سے تفتیش جاری ہیں مزید انکشافات متوقع ہیں،چوروں کے خلاف کاروائی مزید جاری رہیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں