بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد منظور
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد منظورکرلی۔ بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد پر بحث ہوئی۔ ٹرانسجینڈر قانون میں سقم کی نشاندہی ہوئی ہے، شریعت کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ قرار داد جمعیت علماءاسلام جے یو آئی کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین نے گزشتہ اجلاس میں پیش کی تھی۔ اسمبلی کے مائیک خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ اجلاس میں بحث مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


