بلوچستان ضمنی بلدیاتی انتخابات، 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 میں سے 8 وارڈز میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بلوچستان کے 4 اضلاع کی 11 یو سیز کے 57 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی۔ الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔الیکشن کمشنر بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے ان وارڈز میں پولنگ بارش اور سیلاب کی وجہ سے موخر کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 57 وارڈز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 223 امید وار میدان میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں