ڈاکٹر ناصر خان کے بیٹوں کے بہیمانہ قتل پر ڈاکٹر کمیونٹی سوگوار ہے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر خان کے تین بیٹوں کے بہیمانہ قتل پر پوری ڈاکٹر کمیونٹی سوگوار ہے، اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، گزشتہ رات ڈاکٹر ناصر خان کے تین صاحبزادوں کو ان کے گھر کے سامنے جس درندگی اور سفاکیت کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اس کی مثال کئی نہیں ملتی، صوبے میں جنگل کا قانون ہے، ڈاکٹر محفوظ ہیں نہ ہی ان کی فیملیز، صوبائی دارالحکومت کے انتہائی پوش علاقے میں ایسے واقع کا پیش آنا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حکومت سفاک درندوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے یہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،غم کی اس گھڑی میں ڈاکٹر ناصر خان اور ان کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، واقع میں ملوث سفاک درندوں کی گرفتاری تک چپ نہیں بیٹھیں گے ، حکومت نے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا کو صوبے بھر میں سخت احتجاج کی کال دے کر انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئے گے جس کی مکمل ذمہ اری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔


