پنجاب پولیس میں ہزاروں تقرر و تبادلے، جرائم میں 2 سو فیصد اضافہ

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں گزشتہ 5 ماہ میں 3 ہزار 600 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے۔ صوبے کے720 تھانوں میں 2 ہزار 900 سے زائد ایس ایچ اوز کے تبادلے ہوئے۔دستاویزات کے مطابق اس عرصے کے دوران آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہور، دو ڈی آئی جیز سمیت تمام آرپی اوز کو بھی تبدیل کیا گیا مگر حکومتی اقدامات سے بہتری کے بجائے اس عرصے کے دوران جرائم میں 200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے بھی اقتدار سنبھالتے ہی سب سے زیادہ تبادلے محکمہ پولیس کے افسران کے ہی کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں