آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا طلب کیا گیا اجلاس منسوخ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایاکہ آڈیو لیکس کے لیے ابھی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی ،قومی سلامتی کمیٹی کابدھ کو ہونے والااجلاس بھی منسوخ کردیاگیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دورے سے واپس آتے ہی آڈیو لیکس، ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا تھا اس سلسلے میں جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں