کوئٹہ، مصروف شاہراہ جناح روڈ پر میڈیا ورکر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پر مسلح افراد نے میڈیا ورکر کو لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ مقامی اخبار اور ویب چینل سے وابستہ میڈیا ورکر محمد یاسر شاہ منگل کی ت کو 9 بجکر 30 منٹ پر کوئٹہ کے جناح روڈ پر مسلح افراد کے ہاتھوں اس وقت موبائل فون اور نقدی سے محروم ہوگئے جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یا د رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں دو موٹر سائیکل سوار رقیب اللہ نامی شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے کہ عوام کے ہتھے چڑھ گئے، جنہیں بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ عوام کے ہا تھوں پکڑے جانے والے ملزمان کی ویڈیو سوشل میڈیا کی بھی زینت بن گئی تھی۔ دریں اثنا عوامی حلقوں نے کوئٹہ شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں مو¿ثر اقدامات اٹھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں