کسٹم چمن یونٹ کی ماہ ستمبر کارروائیوں میں 16 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ چمن نے ماہ ستمبر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ چمن نے پاکستان آرمی کے تعاون سے ماہ ستمبر میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تمباکو، ایل ای ڈیسکرینز، اسپیئر پارٹس مختلف برانڈ کے سگریٹ، ٹائرز، لیپ ٹاپ، ویلڈنگ راڈز، چھالیہ، انڈین ادویات، شیشے میں پینے والے مختلف فلیور، مضر صحت چائنیز نمک، استعمال شدہ موبائل فونز، الیکٹرک ہیٹرز اور ایک عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لی۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان کی قیمت 16 کروڑ بنتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں