جنرل باجوہ نے عمران خان سے کئی بار کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں،، فواد چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاو¿س میں بات کرنا محفوظ نہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٓرمی چیف نے عمران خان کو کہا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاو¿س کو ڈی بگ کرنا چاہیے، آرمی نے جی ایچ کیو کی سائبر سیکیورٹی محفوظ کر لی تھی۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کے لیے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں