تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے، کلثوم نیاز بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثو م نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں اور سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت و شمولیت کو یقینی بنا نے سے ہی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے ہماری کل آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اس لئے ان کے تمام حقوق و اختیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے خواتین کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا خواتین کی سیاسی شمولیت معاشرے کے نکھار کے لئے انتہائی ضروری ہے نیشنل پارٹی خواتین کی فلاح وبہبود کےلئے ہر فورن پر آواز بلندکریگی مومنہ اعوان کی پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ‘یہ بات انہوںنے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ صوبے اور ملک کی تر قی کیلئے خواتین کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔ خواتین پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ملک و ملت کو سنوار نے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد اور ہر طبقہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین کیلئے اپنے گھر سے لے کر ہر وہ ادارے جہاں وہ ذمہ داریاں انجام دیتی ہیں ماحول کو خوشگوار بنائیں تا کہ خواتین بھر پور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں انہوںنے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے سیاسی قوت بن کر ابھری ہے پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے بلوچستان بھر سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام کی حقوق اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا سیلاب سے اب بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ آسمان تلے بیٹھے ہیں نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے کئی پر بھی اقدامات نظر نہیں آرہی ہے بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں بیماروں نے سر اٹھا لیا ہے جس سے اب تک 40 کے قریب بچے جان کی بازی ہار گئے اور سینکڑوں کی تعداد میں بچے خواتین اور بوڑے مبتلا ہے ان بیماریوں کی روک تھام نہیں کی گئی تو سیلاب زدہ علاقے جس میں خاص کر جھل مگسی اور نصیرآباد میں انسانی المیہ جنم لے سکتی ہے بروقت اقدامات نہیں کےئے گئے تو ان سب صورتحال کی زمہ داری موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونگے ۔


