ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے کاروبار معمول پر آگیا، مزید بہتری بھی آئے گی، پنجگور بارڈر کمیٹی
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور بارڈر کمیٹی نے میڈیا کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ے سی گوارگو اسد اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے کچھ ہفتوں کے بعد بارڈر کا کاروبار معمول کے مطابق آگیا ہے ،انٹری پوائنٹ سمیت تمام چیزیں بشمول جیرک گیٹ پر رش کو کنٹرول میں لایا گیا ہے، اسٹیکر اسٹیشن میں تعینات اسٹاف لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے، کچھ دنوں سے ایران میں مظاہرے ہونے کی وجہ سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ایران میں کشیدہ حالات کی وجہ سے تیل بردار گاڑیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے بارڈر میں لوڈنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا ہے اس کے باوجود کمیٹی اور انتظامیہ عوام کو بہتر سہولت کی فراہمی میں کوشاں ہیں۔انتظامیہ کی کارکردگی قابل ِ تعریف ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اے سی گوارگو اسد اللہ بلوچ اپنی ذاتی کوششوں میں مزید تیزی لاکر بارڈر کی بہتری میں مزید کوشاں رہیں گے کچھ ہفتوں سے کاروبار میں بہتری آنے کے بعد گاڑی مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے کمیٹی اور انتظامیہ حتیٰ الامکان عوام کو ریلیف دینے میں کوشاں ہیں گاڑی مالکان انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اسکے ہاتھ مضبوط کریں جہاں تک سوشل میڈیا میں کچھ گاڑیوں کی ڈارک انٹری کا مسئلہ وائرل ہے کمیٹی اور انتظامیہ اسکی تحقیقات کررہی ہیں اگر اس میں صداقت ہوئی تو ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اے سی صاحب اور کمیٹی بذاتِ خود اس غیر قانونی عمل کے خلاف ہیں عوام سے گزارش ہے وہ غلط پروپیکنڈہ پر کان نہ دھریں کچھ لوگوں کو عوامی مفاد ہضم نہیں ہو رہا ہے اس لیئے وہ اپنا الو سیدھا کرنے کے خاطر پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں گاڑی مالکان انکے عزام کے سامنے خود رکاوٹ بنیں ۔


