کابل، تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکا، 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کابل(انتخاب نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افرادجاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر ہوا جہاں داخلہ ٹیسٹ جاری تھے۔کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آکر اب تک 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 27 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں ہزارہ برادی پر ہونے والے اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش اور دیگر تنظیموں نے قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں