زاہدان، ایرانی پولیس کی 15 سالہ بچی سے زیادتی، بلوچ مظاہرین کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ

زاہدان (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ مظاہرین کا پولیس ہیڈ کواٹر پر حملہ۔ مظاہرے ایرانی پولیس کے ہاتھوں پندرہ سال کی بلوچ بچی کیساتھ زیادتی کیخلاف شروع ہوئے تھے۔ ایرانی پولیس کی فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی۔ اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں ایرانی پولیس کے ہاتھوں 15 سال کی بچی کیساتھ زیادتی کیخلاف ہزاروں کی تعداد میں بلوچ مظاہرین نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں