سعودی بارڈر گارڈز کی کاروائی ،300 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے جازان میں سرحدی محافظوں نے 300 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابتدائی قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد بارڈر گارڈز نے منشیات کو ضبط کر کے متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کر دیا ہے۔سعودی عرب مملکت کے اندر اور باہر منشیات سمگل کرنے کی کوششوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو روکتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں