سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں ایک قدم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں ایک قدم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی،اس ضمن میں سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ یہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں