یوکرینی فورسز نے روس کے زیر قبضہ ایک اور قصبے کا کنٹرول واپس لے لیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی فورسز نے روس کے زیر قبضہ ایک اور قصبے کا کنٹرول واپس لے لیا، ماسکو کی جانب سے بھی فوج پیچھے ہٹانے کی تصدیق کر دی گئی، لیمان نامی علاقے کو ایک روز پہلے ہی ضم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق اس کی افواج مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے لیمان کے اہم قصبے میں داخل ہوگئی ہیں جسے روس نے ایک دن پہلے ہی ضم کر لیا تھا، وزارت نے ٹویٹر پر اپنے فوجیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں یوکرینی فوجی قومی پرچم اٹھائے قصبے میں موجود ہیں۔ یوکرین کی مشرقی افواج کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کئی ہزار روسی فوجیوں کو لیمان کے قریب گھیرے میں لے لیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہتر پوزیشن پر لانے کے لئے اپنے فوجیوں کو لیمان سے پیچھے ہٹایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں