اوستہ محمد، میڈیکل اسٹوروں پر جعلی کمپنیوں کی ادویات مہنگے داموں فروخت

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد میں میڈیکل اسٹور پر غیر منظور شدہ کمپنیوں کے ادویات محصول ہو رہے ہیں جن میں کوئی شفا نہیں۔اور تمام دوئیاں مہنگی فروخت ہورہی ہیں ڈرگ انسپکٹر اور ضلعی انتظامیہ نوٹس لیں عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ میڈیکل اسٹوروں پر ایک تو دوائیاں مہنگی اور بلیک پر مل رہی ہیں۔دوسری یہ کہ ملٹی نیشن کمپنیوں اور منظور شدہ کمپنیوں سے دوائیاں نہیں لاتے اور غیر منظور شدہ کمپنیوں کی دوائیاں لاتے ہیں جن کے استعمال سے کوئی شفانہیں ملتا ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ ان کی کوئی چیک ای۔ڈ بیلنس نہیں ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان میڈیکل اسٹور والوں کی من مانیاں ختم کریں اور مہنگی دوائیاں فروخت کرنے والوں کے فوری کاروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں