سینیٹ اجلاس میں 18 بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے، 3 موخر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایوان بالا میں 18بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوادئیے گئے جبکہ3کو موخر کر دیا گیا۔ پیر کے روز سینیٹ جلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد نے وفاقی دارلحکومت میں مفت اور لازمی تعلیم سے متعلق بل،سنیٹر بہرہ مند تنگی نے توشہ خانہ منیجمنٹ اینڈ ریگولیشن کے لیے قانون کو وضع کرنے کا بل پیش کیا،سینیٹر مقبول رانا نے اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری بلدیاتی حکومت ایکٹ 2015میں ترمیم کا بل ،سینیٹر رخسانہ زبیری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل،سینیٹر محسن عزیز نے تحریک نے مخنث افراد سے متعلق ترمیم،سینیٹر محمد صابر ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر مشتاق احمد کے بل مخنث سے متعلقہ تھے ان تمام کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کمیٹی میں بھیج دیا،سینیٹر سیمی ایزدی کے پاکستان تحفظ ماحولیات ،کے بل کو آئندہ پیر کو لانے تک جبکہ ،سینیٹر پلوشہ خان کی غیر حاضری اور سینیٹر مشتاق احمد کے بل کو بھی موخر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں