وندر، اسمگلروں اور کوسٹ گارڈ کی چپقلش، مسافر آئے روز شاہراہ پر احتجاج سے پریشان

وندر (انتخاب نیوز) اسمگلروں اور کوسٹ گارڈ کی چپقلش کے باعث کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سفر کرنے والے مسافر آئے روز کی شاہراہوں پر احتجاج سے پریشانی میں مبتلا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی میں وفاقی ادارے پاکستان کوسٹ گارڈ کے حکام کی ہدایت پر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹ پر کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے آنے والی مسافر کوچوں جن میں کوچوں کے مالکان کی جانب سے بیرون ممالک سے اسمگل کرکے لائی جانے والی ممنوعہ اشیا کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے مسافر کوچوں و دیگر گاڑیوں میں لائی جانے والی ممنوعہ غیر ملکی کپڑا گاڑیوں کے ٹائر کالین و دیگر اشیا کوچوں سے اتار کر اپنی تحویل میں لینے کے خلاف کوچوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر اپنی کوچوں کو کھڑی کرکے ان کے ٹائر کھول کر شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کےلیے بند کردیا جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف سیکڑوں کی تعداد میں مسافر کوچوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیاں اور گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی شاہراہ کے بند ہونے کے سبب خواتین بچوں اور معمر عمر کے بزرگوں کو اپنی منزل تک جانے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑا علاوہ ازیں شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی ہسپتالوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقعہ پر شاہراہ کی بندش کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں نے کہا کہ غیر ملکی ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں اور کوسٹ گارڈ کی آپسی معاملات کی وجہ سے آئے روز کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج اور شاہراہ کے بلاک ہونے کے باعث اندرون بلوچستان سفر کرنے والے مسافروں مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے حکام اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات مل بیٹھ کر حل کریں اور آئے روز کی احتجاج سے عوام کو ہونے والی پریشانی سے نجات دلائیں اس سے قبل کے اندرون بلوچستان سفر کرنے والے مسافروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے انہوں نے حکومت بلوچستان اور کوسٹ گارڈ کے اعلی حکام سمیت ٹرانسپورٹروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے معاملات کو حل کریں واضع رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج کے باعث 3 گھنٹوں تک ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند رہا بعدازاں کوسٹ گارڈ کے ذمدار آفسران اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث کوچ مالکان و ڈرائیوروں کے درمیان میں تحویل میں لی گئی غیر ملکی اسمگل شدہ اشیا واپس دینے اور کوچوں کو مالکان کے سپرد کرنے کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کےلیے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں