کابل، وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائدکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان حکام کے مطابق دھماکا مسجد میں ہوا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، حکام کی جانب سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائدکے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد میں عام نمازیوں سمیت وزارت داخلہ کے اہلکار نماز ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں