جنوبی کوریا کا میزائل فضا میں جاتے ہی تباہ، فوج نے معافی مانگ لی

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی پر معافی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز جاپان کے اوپر سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج نے مشترکہ مشقیں کیں اور جوابی میزائل فائر کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشق کے دوران جنوبی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے میں ناکام ہوگیا اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے میں رات گئے زور دار دھماکا سنا گیا۔جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل فائر کی ناکامی کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایک میزائل مشترکہ طور پر فائر کیا گیا جب کہ الگ سے داغا جانے والا میزائل فضا میں جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی تباہ ہوگیا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے میزائل کی تصاویر بھی شیئر کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں