جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز رہا،امریکی سیکرٹری دفاع

واشنگٹن:امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مہمان نوازی ایک اعزاز رہا۔ پینٹاگون میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں طویل مدت دفاعی شراکت داری پربات ہوئی۔ سماجی رابطہ کی ویبٹ سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع اور جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات پاک،امریکا تعلقات کے75سال کی تکمیل پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غورآئے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے طویل دورہ امریکا پر موجودہ سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل 4 اکتوبر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں