کراچی، گلشن غازی میں ایک گھر پر چھاپہ،3رائفلز اور 22 موبائل برآمد
کراچی(انتخاب نیوز) اتحاد ٹاون پولیس نے گلشن غازی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد کرلیے۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق اتحاد ٹاون پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن غازی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عمران کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران گھر سے 3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد کرلیے۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ڈکیتیوں میں ملوث ہے اور جو موبائل فونز برا?مد ہوئے ہیں وہ مختلف وارداتوں میں چھینے گئے تھے جبکہ ملزم کے قبضہ سے برا?مد کیے جانے والے غیر قانونی اسلحے کو فرانزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے، اتحاد ٹاو¿ن پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ ا?رمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


