ایران کی مشرقی عراق کے علاقے سلیمانیہ پر پھر بمباری

بغداد:عراق نے سلامتی کونسل سے اپنی خودمختاری کی حمایت اور اپنی سرزمین پر جارحیت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو اسی دوران ایرانی پاسداران انقلاب کے توپ خانہ نے سرحدی برادوست پہاڑوں میں ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کردی ہے۔اس کی اطلاع کردش ہینگا ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے دی۔آرگنائزیشن نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کردستان فری لائف پارٹی کے اڈوں پر بھی بمباری کی جو ایرانی سرحد کے قریب واقع عراقی صوبہ سلیمانیہ میں پینجوین ضلع کے قریب واقع ہیں۔پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے اربیل گورنری کے شمال مشرق میں ہلگرد پہاڑوں کے مختلف مقامات پر میزائل برسائے اور توپ خانہ سے حملے کئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے 6 مہاج ڈرونز نے بھی حملے کئے ہیں۔واضح رہے گزشہ ہفتے ایرانی پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر محمد باکبور نے اعلان کیا تھا کہ ایران نے عراقی کردستان کے 40 سے زائد مقامات پر 70 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے اور درجنوں ڈرون حملے کئے اور ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے ہیں۔تہران اکثر شمالی عراق کے کچھ علاقوں پر بمباری کرتا ہے جہاں ایرانی کرد اپوزیشن جماعتوں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں