مریم نواز کی لندن آمد، نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن میں والد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی کارکنوں نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کا شکریہ میرے استقبال کے لیے آئے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز ریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں