شاپنگ مالز اور جیولری شاپس پر ڈیوائس کی تنصیب ناگزیر ہے،چیف کمشنر انکم ٹیکس

کوئٹہ :چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان شاہد محمود شیخ نے کہا ہے کہ پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کا نفاذ ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو پی او ایس سے منسلک ہونا ہوگا ،یہ باتیں انہوں نے مختلف شاپنگ مالز ، جیولری شاپس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کی اس موقع پر کمشنر ایف بی آر رحمت اللہ درانی صرافہ ایسوی ایشن کے صدر محمد حسین ،جنرل سیکرٹری نعیم رمضان صراف سمیت دیگر بھی موجود تھے چیف کمشنر انکم ٹیکس نے کہا کہ دنیا میں غیر دستاویزی اکانومی کا کوئی تصور نہیں ہمارا بھی ڈاکومنٹڈ اکانومی کے سوا کوئی چارہ نہیں اسی لئے کاروباری برادی کو یہ سمجھنا چاہے کہ پی اوایس ڈیوائس نصب کرنا لازمی ہے اس کے نفاذ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹیکس ادا کیا جائے اس سے ایف بی آر اور بزنس کمیونٹی کا تعلق مستحکم ہوگا انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی تمام پالیساں ملکی مفاد کو مد نظررکھ کر بنائی جاتی ہیں جبکہ ان پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کا فائدہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ انہیں نقصان نہ ہو کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمیشہ قانونی طریقے سے تجارت کرنے والوں کو سہولیات و تحفظ ہی فراہم کیا ہے،مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہے، ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے ،کسی بھی ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیر ہوتی ہے،انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی بہتر معیشت کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور تاجر برادری کے تعاون سے پوائنٹ آف سیل نظام کوبھی فعال کیا جارہا ہےجبکہ پوائنٹ آف سیل نظام کو فعال بنانے کے لئے بزنس کمیونٹی کا تعاون درکار ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کوئٹہ کے بڑے شاپنگ مالز تجارتی مراکز میںپوائنٹ آف سیل ڈیوائس نصب کی جارہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اندرون صوبہ کے شاپنگ مالز تجارتی مراکز میں ڈیوائسز نصب کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں