ٹرمپ سب سے خطرناک شخص ہیں،نینسی پیلوسی

نیویارک:امریکی ایوان نمائندگان سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر ملکی تاریخ کا خطرناک ترین شخص قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاٹرمپ سب سے خطرناک شخص ہیں ایک انٹرویو میں امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ سربراہ نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ان کے اورصدر ٹرمپ کے درمیان ٹھوس اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نہ تو حقائق بیان کرتے ہیں اور نہ ہی آئین کا احترم کرتے اور ساتھ ہی وہ بچوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے ڈیموکریٹ ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی ساری توجہ صدر ٹرمپ کو شکست دینے پر مرکوز کریں کیونکہ امریکہ آئندہ چار برسوں تک ٹرمپ کی صدارت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سب سے بڑی ناقد شمار ہونے والی نینسی پیلوسی نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں