لورالائی، لیویز رسالدار کے قتل میں نامزد 5 ملزمان گرفتار، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے
لورالائی (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتےق الرحمن شاہوانی کی ہداےت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمےل احمد بلوچ نے مسلسل کوششوں اور تعاقب کے بعد لےوےز کی بھاری نفری کے ہمراہ مےختر کے پہاڑوں مےں چھاپہ مار کر پہاڑوں مےں چھپے رسالدار خےر الدےن حمزہ زئی کی اےف آئی آر مےں درج قاتلوں مےں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلےا۔ 20 ستمبر 2022ءکو لےوےز فورس نے مےختر کے علاقے مےں چھاپہ مارا، اس دورران ملزمان نے لےوےز فورس پر فائرنگ کردی جس کے نتےجے مےں رسالدار لےوےز حاجی خےر الدےن حمزہ زئی کو جاں بحق اور اےک اہلکار کو شدےد زخمی کردےا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ لےوےز نے 8 افراد کیخلاف اےف آئی آر درج کی تھی۔ واقعے کے دوسرے دن گاﺅں مےں آپرےشن کر کے ملزمان کی جانب سے بنائے گئے مورچے وغےرہ مسمار کرکے اےک قاتل کو گرفتار کےا تھا آج اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمےل احمد بلوچ نے بھاری لےوےز فورس کے ہمراہ مےختر کے پہاڑوں مےں چھاپہ مار کر اےف آئی آر مےں نامزد 5 ملزمان نصر اللہ ولد عبدالرحمن، گوہر ولد عبدالرحمن، صدر ولد عبدالمالک، منےر ولد عبدالمالک، شےر علی ولد غلام نبی کو گرفتار کرلےا، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لےے بھی چھاپے مارے جارہے ہےں۔


