بلوچستان بھر میں جشن میلادالنبی کا سیکورٹی پلان تشکیل، موبائل سروس بند ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ملک بھر کی طرح بلو چستان بھر میں اتوار کے روز جشن میلادالنبی مذ ہبی جو ش وجذبے کے ساتھ منایاجا ئے گا، اتوار کی صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک موبائل سگنلز بند رہیں گے۔ ملک بھر کی طرح بلو چستان بھر میں اتوار کے روز جشن میلادالنبی مذ ہبی جو ش وجذبے سے کے ساتھ منایا جا ئے گا، 12 ربیع الاول کی مناسبت سے صوبے کے 19 اضلاع میں کل 13 جلوس نکالے جائیں گے، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے کوئٹہ میں 2000 ہزار پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جشن میلادالنبی کا سیکورٹی پلان ترتیب دے د یا گیا ہے، شہر کے 13 مقامات سے جلوس نکالے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر سے نکالے جانے والے جلوس باچا خان چوک پر اکٹھے ہوں گے، باچاخان چوک پر علما کرام اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گے، جس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوگا، جلوس باچا خان چوک، لیاقت بازار، جنکشن چوک، مسجد روڈ سے اپنے مقررہ راستوں پر نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موبائل سروس بند رہے گی، وزارت داخلہ کو مراسلہ تحریر کیا گیا ہے، جلوس کیلئے پولیس اور ایف سی حکام سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں