کوئٹہ سریاب روڈ پر دستی بم حملہ متعدد افراد زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ پر دستی بم حملہ، سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے نزدیک دستی بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں