محکمہ تعمیرات و مواصلات کی غفلت، گوٹھ بیلہ کا لنک روڈ آمدورفت کیلئے غیر محفوظ
بیلہ (انتخاب نیوز) محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران کی غفلت علاقائی مکینوں اور راہگیروں کو شدید دشواریوں اور مشکلات کا سامنا بارہا نشاندہی کے باوجود افسران اپنی زمہ داری نبھانے سے گریزاں تفصیلات کے مطابق کھوسہ گوٹھ بیلا کے لنک روڈ کے دونوں اطراف خود رو جھاڑیاں علاقائی مکینوں کے لیئے آمد ورفت میں شدید دشواریوں اور مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار افسران کو اپنی مشکلات اور دشواریوں سے بار بار آگاہ کیا لیکن افسران ٹس سے مس نہیں ہورہے اور مسلسل خود رو جھاڑیوں کی صفائی اور علاقائی مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں گریزاں ہیں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران کی ہٹ دھرمی اور سکھا شاہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ متعلقہ محکمے کے افسران نے خودرو جھاڑیوں کی صفائی اور مکینوں کی مشکلات کے ازالے کے لیئے فوری اقدامات نہ کیئے تو علاقہ مکین افسران کی مسلسل غفلت اور لاپروائی کے خلاف شدید احتجاج کی راہ اپنائیں گے انہوں نے کہا محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران صرف محکمے کی زیر نگرانی اسکیمات سے باری رقوم بٹورنے میں مبینہ طور پر مصروف عمل اور سرگرم ہیں اور ان سے پوچھنے والا بھی کوئی نہیں علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی اسسٹنٹ کمشنر بیلا حمزاہ انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ کھوسہ گوٹھ کن بیلہ کے مکینوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری ازالے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔


