کوئٹہ، سردیاں آتے ہی گیس پریشر میں کمی، صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردیوں کے آغاز میں ہی گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام پریشان ہوگئے بالخصوص صبح کے اوقات میں بچے بغیر ناشتے کے اسکولوں کو جانے پر مجبور ہیں ،سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر اسکے خلاف احتجاج کرینگے ،کوئٹہ کے شہریوں نے بتایا کہ نہ رات کے وقت گیس ہوتا ہے اور نہ ہی صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلباءوطالبات بغیر ناشتے کے اسکولوں اور کالجوں کو چلے جاتے ہیں والدین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،اسی طرح خواتین کو کھانا پکانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ابھی تو سردیوں کا آغاز ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی طرز پر کوئٹہ شہر کے تمام سی این جی سینٹرز کو سردیوں کے موسم میں بند کریں تاکہ گھریلوں صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن ہوںجن علاقوں میں گیس پریشر کی کمی ہے ان میں کلی دیبہ ،پٹیل باغ،سرکی روڈ ،پشتون آباد ،نواں کلی ،حاجی غیبی روڈ ،شالدر ہ روڈ سمیت کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے شکایات موصول ہورہی ہے حالانکہ شہری ہر مہینے گیس کے بل ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود گیس کی فراہمی اور کم پریشر کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے ،اس مسئلے کو فوری طورپر حل کریں تاکہ شہریوں کے مشکلات حل ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں