کوئٹہ،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں4600خاندانوں کیلئے "ون روم شیلٹر” تعمیرکیا جائیگا،اسلامک ریلیف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹرانتخاب)غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریلیف کے ایریاپروگرام منیجربلوچستان عیسیٰ طاہرکاکہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کوئٹہ، نوشکی، پشین اورقلعہ سیف اللہ میں4600خاندانوں کیلئے(One Room Shelter)ایک کمرہ تعمیرکرنے کاپلان ہے، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو ریسکیوکرکے ری ہیبلٹیشن کاعمل جلدشروع کریں۔گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت اورلائیواسٹاک بلوچستان کے لوگوں کاذریعہ واحدمعاش ہے، حالیہ سیلاب کی وجہ سے 9لاکھ ایکڑپرمشتمل فصلات تباہ ہوگئے جبکہ5لاکھ کے لگ بھگ مال مویشی بھی مرگئے ہیں ، اسلامک ریلیف بلوچستان کے ضلع خاران، واشک، چاغی، ہرنائی میں مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہے ،تاہم حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاعمل شروع کردیاگیا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 80ہزارخاندانوں کاہدف مقررکیاہے جن کی مددکریںگے،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1200عارضی ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں، 500خاندانوں کوٹینکی فراہم کرکے روزانہ 4000خاندانوں کوپینے کاصاف پانی بھی فراہم کیاجارہا ہے، نصیرآباد، جعفرآبادمیںروزانہ600خاندانوں کو تیارکھانا، قلات میں500،قلعہ سیف اللہ میں725لوگوں کو ریسکیوسروسزفراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صحبت پورمیں2200خاندانوں کو کیش رقم بھی فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کوپوری کرسکیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ جعفرآباداورنصیرآباد میں وبائی امراض سے بچا? کیلئے آگاہی مہم بھی جاری ہے 60ہزار(MN-Kit) فراہم کئے گئے ہیں۔ خاران اورواشک میں زرعی اراضی کیلئے زمینداروںکو10ہزارٹریکٹرکے گھنٹے دیئے ہیں جس سے ان کے زمینوں کی لیولنگ ودیگرکام کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں