نیوزی لینڈ، 2 جزیروں پر پھنسی500وہیل ہلاک
ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈکے دور دراز 2 جزیروں پر پھنسنے والی تقریبا 500 وہیل ہلاک ہوگئیں۔ حکام کے مطابق جزائر نیوزی لینڈ کی سرزمین سے بہت دور تھے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن ناممکن تھا۔ رپورٹس کے مطابق جمعے کوچتھم آئی لینڈ پر 250 اور پھر تین دن بعد پٹ آئی لینڈ پر 240 وہیل کے پھنسنے کی اطلاع ملی تھی۔ حکومتی مرین اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانوں اور وہیل دونوں پر شارک کے حملے کے خطرے کی وجہ سے تربیت یافتہ ٹیم نے زندہ بچ جانے والی وہیل کو مزید تکلیف سے بچانے کے لیے انہیں خود مار دیا۔
Load/Hide Comments


