کوئٹہ، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرئنگ سے شوہر جاں بحق بیوی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے مشر قی بائی پاس شہباز اسٹریٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تاجل خان ولد میاں خان جاں بحق اور انکی اہلیہ زخمی ہو گئی ۔ پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثناءسید نصرالدین روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئے ۔مرحوم سیدشہاب الدین کے بیٹے ،سیدعلاو الدین، ماسٹر سید صلاح الدین ، سیدبہاوالدین کے بھائی ، صحافی سید ولی آغا کے کزن تھے مرحوم کو پشین کلی کربلا میں سپردخاک کردیا گیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سید مسجد ابراہیم زئی کلی کربلا میںجاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں