ایران کی بہادر خواتین طاقتور پیغام دے رہی ہیں، سابق امریکی صدر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما اور خاتونِ اوّل مشل اوباما نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باراک اوباما اور مشل اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کی خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔ا±نہوں نے ایرانی خواتین کو اپنا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ’لڑکیوں کے اس عالمی دن پر، ہم ان بہادر ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی آواز سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ۔ ا±نہوں نے لکھا کہ آپ ایک طاقتور پیغام دے رہی ہیں کہ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔ ا±نہوں نے ایرانی خواتین کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ’یقیناً آنے وا لے دن مشکل ہیں، اور ہمارے دل ان لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے ایران میں اپنے پیاروں کو المناک واقعات میں کھو دیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل بالآخر ایران کی نوجوان خواتین اور لڑکیوں کا ہوگا جو خاموش رہنے سے انکار کر رہی ہیں ۔ ا±نہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ درحقیقت ہمت ماضی سے ج±ڑے رہنے سے نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں