برطانیہ کا یوکرین کو دفاعی میزائل دینے کا اعلان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے یوکرین کو دفاعی میزائل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق برطانیہ یوکرین کو روسی حملوں کے تناظرمیں دفاعی میزائل دے گا۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ کروز میزائل مار گرانے کی صلاحیت والے دفاعی میزائل یوکرین کوعطیہ کریں گے.۔ رپورٹس کے مطابق یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل آنے والے ہفتوں میں فراہم کئے جائیں گے، برطانوی میزائل کو امریکا کے میزائل سسٹم کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں