ایران میں مظاہروں کے دوران 2 درجن بچے جاں بحق ہوئے، ایمنسی انٹرنیشنل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران تقریباً 2 درجن بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاﺅن میں جاں بحق ہونے والے کچھ بچوں کی عمریں 11 سال تک ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ستمبر کے آخری 10 دنوں میں ایران میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 23 بچے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 20 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ ایران میں زیر حراست خاتون کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کیخلاف ایرانی سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاﺅن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں