خلیج تعاون کونسل کی تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے اوپیک پلس کے فیصلے کی تائید

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بھی اوپیک پلس کے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض فیصلے پر امریکا کی تنقید کے بعد خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل خلیج تعاون کونسل ڈاکٹرنایف فلاح کا کہنا ہے کہ تنقیدی بیانات حقائق کو مسخ نہیں کرسکتے جبکہ تنقید سعودی عرب کو متوازن نقطہ نظر برقرار رکھنے سے بھی نہیں روک سکتی۔واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے عالمی معیشت اور تیل منڈی کی غیر یقینی صورتِ حال پر نومبر سے تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔13 ممالک پر مشتمل اوپیک اور اس کے دس اتحادیوں نے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں پچھلے ہفتے کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں