بلوچستان میں ممکنہ تخریب کاری کا خطرہ، پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ممکنہ تخریب کاری کے خطرہ کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے دفتر سے جاری مبینہ تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے، تاہم ٹارگٹ کنفرم نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت اور لورالائی میں ممکنہ تخریب کاری کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو چوکس اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ مراسلے میں متعلقہ اضلاع اور شعبوں کے پولیس سربراہان کو سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


