گورنمنٹ مڈل اسکول کہڈن پنجگور کے اسٹاف پر حملہ تعلیم دشمن اقدام ہے، ڈسٹرکٹ بار
پنجگور (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پنجگور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز گورنمنٹ مڈل اسکول کہڈن سراوان خدابادان پنجگور کے اسٹاف پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پنجگور میں 2014ءکی طرح ایک شازش کے تحت تعلیمی اداروں پر حملہ کرکے تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پنجگور کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت اس معاملے کی تحقیقات کرکے اصل حقائق کو سامنے لائے تاکہ واقع سے جو خوف وہراس پیدا ہوا ہے انہیں لوگوں کے سامنے لانا بہت ضروری ہے اس واقع کے پیچھے اصل وجوہات کیا تھےاور ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے تاکہ استاد کی حرمت وقار کو بحال کرکے تاکہ آئندہ اسے واقعات پیش نہ آئے۔
Load/Hide Comments


