اسرائیل لبنان معاہدہ، قطر کا آئل کنسورشیم میں شمولیت کاعندیہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیر توانائی نے بتایا ہے کہ قطر بحر متوسط کے حوالے سے قائم کیے گئے آئل کنسورشیم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔یہ بات لبنانی وزیر نے بتائی ہے۔ واضح رہے یہ آئل کنسورشیم اسی ہفتے کے آغاز میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے وجود میں آیا ہے۔اس سلسلے میں امریکہ دونوں کے درمیان کافی برسوں سے مذاکراتی عمل شروع کرائے ہوئے تھا لیکن اس میں بار بار تعطل آتا رہا۔ تاہم اسی ہفتے کے شروع میں بالآخر معاہدہ ہو گیا۔لیکن یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے کہ قطر نے اس بارے میں اس قدر جلدی اس آئل کنسورشیم کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔لبنان کے عبوری وزیر توانائی ولید فیض نے کہا آئل کنسورشیم سمندری علاقے کے بلاک 4 اور بلاک 9 میں تیل کی تلاش کے لیے کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں