بھارت کے لیے عالمی بینک کا ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان


نئی دہلی:عالمی بینک نے بھارت کے لیے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق امداد کا مقصد ملک کے سب سے پسماندہ گھرانوں کو کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے انڈین حکومت کی کوششوں میں مدد کرنا ہے۔عالمی بینک اب تک بھارت کو کورونا وائرس کی مد میں دو ارب ڈالر امداد دے چکا ہے۔ جس امداد کا اعلان گذشتہ ماہ ہوا تھا اس کا مقصد ملک میں صحت کے شعبے کو شہارا دینا تھا۔نئے پیکج کے تحت دی جانے والی رقم دو حصوں میں ادا کی جائے گی جس کے مطابق رواں مالی سال میں 75 کروڑ ڈالر کی رقم انڈیا کو فوری طور پر مل جائے گی۔بقایا 25 کروڑ اگلے مالی سال میں ادا کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments