ویڈیو: دماغ کی 9 گھنٹے طویل سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا

(انٹرنیشنل ڈیسک)اٹلی میں دماغ کی گھنٹوں طویل سرجری کے دوران ایک مریض سیکسوفون (موسیقی کا ایک آلہ) پر من پسند دھنیں بجاتا رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی گئی تھی جس کی سرجری کیلئے وہ اسپتال آیا۔

9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا ‘لوو اسٹوری کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔ اسپتال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیورو سرجن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔

ڈاکڑز نے مزید بتایا کہ مریض کو سرجری کے دوران جگا کر رکھنے کی ایک بڑی وجہ درست نیورونل نیٹ ورک کا پتا لگانا ہے جو دماغ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں جس میں بولنے، دیکھنے، حرکت کرنے اور یاد رکھنے سمیت دیگر افعال شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکڑز کا کہنا تھا کہ موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں