بھارتی اداکارہ کی مبینہ خودکشی کا ذمہ دار پڑوسی جوڑا نکلا
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ویشالی ٹکر کی خودکشی کے بعد پولیس نے ان کے پڑوسیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق 29 سالہ ادکارہ کی جانب سے خود کشی سے قبل لکھے گئے آخری نوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے پڑوسیوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ویشالی ٹکر کی جانب سے اپنی آخری نوٹ میں اپنے پڑوس میں رہائش پذیر جوڑے کو اپنی خود کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ویشالی کی جانب سے نامزد کیے مطلوبہ پڑوسی جوڑے کے گھر میں چھاپہ مارا گیا جہاں وہ موجود نہیں تھے۔ویشالی ٹکر کی خودکشی کی وجہ ان کے سابق بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا تھا۔بھارتی پولیس کا ابتدائی رپورٹ میں بتانا تھا کہ ویشالی کے خودکشی سے قبل چھوڑے جانے والے آخری نوٹ میں انہوں نے اپنے سابق دوست کی جانب سے ہراساں کیے جانے سے متعلق انکشاف بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ 15 اکتوبر 2022 کو بھارتی اداکارہ ویشالی ٹکر نے خودکشی کر لی تھی۔